8 فروری 2015 - 07:31
داعش دہشت گرد کفر کے راستے پر گامزن / داعش اسلام کے کھلے دشمن

سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد گروہ القاعدہ، داعش ، النصرہ، طالبان ،بوکوحرام اور الشباب کفر و ضلالت کے راستے پر گامزن ہیں اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں جبکہ اس سے قبل سعودی عرب کے سلفی وہابی مفتی دہشت گردوں کی بہیمانہ کارروائیوں کو جہاد قراردیتے رہے ہیں سعودی عرب کے مفتی اعظم کا فتوی سلفی وہابی عقیدہ، سعودی عرب کے نظام اور سعودی عرب کے تمام مفتیوں کے خلاف ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد گروہ القاعدہ، داعش ، النصرہ، طالبان ،بوکوحرام اور الشباب شدت کفر کے راستے پر گامزن  ہیں اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں جبکہ اس سے قبل سعودی عرب کے سلفی وہابی مفتی دہشت گردوں کی بہیمانہ کارروائیوں کو جہاد قراردیتے رہے ہیں۔ سعودی مفتی نے کہا کہ انسان کو زندہ آگ میں جلانا اسلام میں‌ قطعی حرام ہے اورانسان کو زندہ جلانا داعش کے ان خوارج کا وحشیانہ فعل ہے جو خود کو اسلام کا سب سے بڑا ٹھیکیدار سمجھتے ہیں لیکن ان کے تمام دعوے باطل ہیں، وہ کفر کے راستے پر گامزن ہیں اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں۔ الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا کہنا تھا کہ اردنی پائلٹ کو آگ میں ‌جلانے والوں کا کوئی دین اور ایمان نہیں ہے اور دنیا اس قسم کے مجرمانہ فعل کرنے والوں کو اسلام کا نمائندہ نہ سمجھے۔واضح رہے کہ سعودی عرب پہلا ملک ہے جس نے داعش کی تشکیل میں امریکہ کا بھر پور تعاون کیا تھا اور شام میں داعش دہشت گردوں ک آشکارا حمایت کرتا رہا ہے سعودی عرب کے مفتی اس سے قبل سلفی وہابی دہشت گرد تنظیموں کے وحشیانہ اقدام کو جہاد سے تعبیر رکتے رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق داعش کے اقدامات اور سعودی عرب کے اقدامات میں مماثلت پائی جاتی ہے سعودی عرب کے مفتیوں اور داعش کے مفتیوں کا عقیدہ وہابی عقیدہ ہے اور یہ دونوں کفر کے راستے پر گامزن ہیں اس پس منظر میں سعودی عرب کے مفتی اعظم کا فتوی سلفی وہابی عقیدہ، سعودی عرب کے نظام اور سعودی عرب کے تمام مفتیوں کے خلاف ہے۔

.....

/169